عدن ہوائی اڈے پر حملے میں25 افراد ہلاک ، 100 زخمی

    0

    عدن:یمن کے عدن  ہوائی اڈے پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ تقریباَ 100 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  یمن کے وزیر صحت قاسم نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے ۔ 
     عدن ہوائی اڈے پر بدھ کے روز نئی سرکارکے وزرا  کے پہنچنے کے دوران یہ حملہ ہوا۔
    الجزیرہ ٹی وی نے وزیر کے حوالے سے بتایا ہے’’عدن  ہوائی اڈے پر حملے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے، 110 افراد زخمی ہوئے ہیں‘‘ ۔ 
    ابتدائی اطلاعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 اور 50  افراد زخمی  بتائے گئے تھے ۔
    غیرمصدقہ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں نائب وزیر مواصلات،علاقائی حکومت کے عہدیدار اور ایک مقامی جیل کا ڈائریکٹر بھی شامل ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS