شملہ:ہماچل پردیش کانگریس نے ریاستی حکومت کی طرف سے بس کرایہ میں 25فیصد اضافہ کو نامناسب اور عوام مخالف فیصلہ قرار دیا ہے۔ ریاستی کانگریس کے صدر کلدیپ سنگھ راٹھور نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت لوگوں کے ساتھ بڑی ناانصافی کررہی ہے اور اس نے کووڈ۔19کے سبب انہیں کوئی بھی راحت نہیں دی ہے۔ ایک طرف عوام بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں تو دوسری طرف حکومت اپنے خزانہ کو بھرنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بس کرایہ میں اضافہ نامناسب ہے۔ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیرمتوقع اضافہ کرکے اپنا خزانہ بھر رہی ہے۔ اسی خزانہ سے لوگوں کو راحت دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی سرحدوں کو جس طرح اب سیاحوں کی آمدورفت کے لئے کھولا گیا ہے اس سے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ ریاست میں کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
بس کرایہ میں 25 اضافہ نامناسب اورعوام مخالف فیصلہ: راٹھور
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS