کووڈ-19: 239صحت ماہرین کا دعویٰ وائرس ہوا سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او سے اس پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ

0

وبائی مرض کووڈ-19 سے اس وقت پوری دنیا پریشان ہے، اب اس کے پھیلاو سے متعلق ایک نئی بات سامنے آئے ہے جس سے لوگوں میں خوف کا ماحول اور زیادہ بڑھ گیا ہے۔  سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں چھوٹے چھوٹے ذرات میں کورونا وائرس کا انفیکشن موجود ہو سکتا ہے اور یہ لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔  اس بات کا ثبوت موجود ہے۔ عالمی ادارہ صحت سے سائنسدانوں نے سفارشات پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ کورون وائرس کا مرض بنیادی طور پر ناک یا منہ سے چھوٹی چھوٹی بوندوں کے ذریعہ ایک شخص سے دوسرے شخص تک پھیلتا ہے، یہ تب ہوتا ہے جب کووڈ-19 میں مبتلا شخص کھانسی ، چھینک یا بولتا ہے۔
سائنسدانوں نے اگلے ہفتے ایک سائنسی جریدے میں اس کو شائع کرنے کا ارادہ کیا ہے ، 32 ممالک کے 239 سائنسدانوں نے ان شواہد کا خاکہ پیش کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ چھوٹے چھوٹے ذرات لوگوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ، سائنسدانوں نے کہا ، چھینک آنے کے بعد ہوا کے ذریعے بوندیں ہوا میں چلی جاتی ہیں ، کورونا وائرس ہوا کے ذریعے پھیل سکتا ہے اور سانس لینے پر لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے ،تاہم ، صحت ایجنسی کا کہنا ہے کہ وائرس سے ہوا سے پھیلنے کے ثبوت قائل نہیں تھے۔
خاص طور پر پچھلے دو مہینوں میں ، ہم متعدد بار یہ بیان کر چکے ہیں کہ وائرس ہوا نہیں پھیل رہا، اس پر ممکن حد تک غور کیا گیا لیکن یقینی طور پر ٹھوس ثبوت یا یہ واضح نہیں ہو سکا ہے۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS