جنوبی افریقہ کے نائٹ کلب میں 17 افراد مردہ حالت میں ملے

0

جوہانسبرگ( ایجنسیاں)پولیس حکام کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر مشرقی لندن کے قصبے میں واقع ایک نائٹ کلب میں اتوار کے روز 17 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔صوبائی پولیس نے سربراہ بریگیڈئر تھمبن کوسی کینانا نے بتایا کہ ’’انہیں اطلاع ملی کہ مشرق لندن کے علاقے سینیری پارک کے ایک مقامی ہوٹل میں 17 افراد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ پولیس حکام حادثے سے متعلق معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کی عمریں اٹھارہ سے بیس برس کے درمیان ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ تصاویر میں مرنے والوں کے جسم پر بظاہر کوئی زخم یا تشدد کا نشان نہیں اور تمام لوگوں کی نعشیں کلب کے فرش پر بکھری ہوئی تھیں۔ایک مقامی ٹی وی ویڑن پر چلنے والی ویڈیو رپورٹ میں پولیس حکام کلب کے باہر جمع ہونے والے افراد کو پرسکون رہنے کی تلقین کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مشرقی لندن کا علاقہ بحیرہ ہند کے ساحل پر جوہانسبرگ سے ایک ہزار کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS