لکھئنو:نئے سال کے موقع پر اترپردیش حکومت نے اسٹیٹ بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کرتے ہوئے 22آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کردیا۔آفیشل ذرائع کے مطابق ریوینو اور ریلیف کمشنر گوری شنکر پریہ درشی کو علی گڑھ کا ڈویژنل کمشنر، جبکہ انڈسٹری کے ڈائرکٹر گورو دیال کو چترکوٹ کا ڈویژنل کمشنر بنایا گیا ہے۔دیگر تبادلوں میں صحت و خاندانی بہبود کے سکریٹری پنکج کمار کو چیف سکریٹری کا چیف اسٹاف آفیسر بنایا گیا ہے۔ریونیو بورڈ کے ممبر(جوڈیشل)امود کمار کو منصوبہ بندی کا پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے، جبکہ خواتین بہبود کی پرنسپل سکریٹری مونیکا ایس گرگ کو معلق کردیا گیا ہے۔ اسٹمپ و رجسٹریشن کی پرنسپل سکریٹری بینا کمار مینا کو محکمہ کانکنی اور ارضیات کے اضافی چارج سے آزاد کردیا گیا ہے،جبکہ کانکنی اور ارضیات کے اسپیشل سکریٹری ڈاکٹر روشن جیکب کا پرموشن کر کے انہیں اسی ڈپارٹمنٹ کا سکریٹری بنا دیا گیا ہے۔دیہی ترقی و پنچایت راج کے پرنسپل سکریٹری انوراج سریواستو کو رورل ڈرنکنگ واٹر اور مائنر ارریگیشن کا پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے،جبکہ مائنر ارریگیشن کی پرنسپل سکریٹری انیتا سنگھ کو محکمہ پنچایت راج کا پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ جیل سکریٹری دنیش چندرا کو پبلک انٹر پرائزز کو سکریٹری بنایا گیا ہے ۔
حقوق انسانی کے سکریٹری بھوشن لال ششی کو ڈیری کمشنر،مویشی پروری کے سکریٹری ستیندرا کمار سنگھ کو پروگرام امپلی منٹیشن اورپروجیکٹ ایڈمنسٹریٹر شاردا سہائک ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سکریٹری اور پرانجل یادو کو نیشنل انٹی گریشن کا اسپیشل سکریٹری بنایا گیاہے ۔سیکنڈری ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری محترمہ آرادھنا شکلا کو نوئیڈا اسپیشل افسر کے اضافے چارج سے آزاد کردیا گیا ہے،جبکہ پرنسپل سکریٹری برائے زراعت امت موہن پرساد کوبھی گریٹرنوئیڈا کے اسپیشل آفیسر کے اضافی چارج سے آزاد کردیا گیا ہے ۔بریلی کے میونسپل کمشنر سیموئل پال این کو شاردا سہائک ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا پروجیکٹر ایڈمنسٹریٹر، جبکہ اجودھیا کے سی ڈی او ابھیشیک آنند بریلی کے نئے میونسپل کمشنر ہوں گے ۔گورکھپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وی سی اے دنیش کمار کو رورل ڈرنکنگ واٹر اور نمامی گنگے کا اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے ۔گورکھپور کے سی ڈی او انوج سنگھ کو گورکھپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا وی سی بنایا گیا ہے ۔وہیں سدھارتھ نگر کے سی ڈی او ہرشتا ماتھر کو گورکھپور کا نیا سی ڈی او بنا گیا ہے۔ گونڈہ کے سی ڈی او آشیش کمار کو آگرہ کا ایڈیشنل ڈویژنل مجسٹریٹ بنایا گیا ہے ۔
یوپی میں 22 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS