حیدرآباد:اے پی میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 12,771افراد کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں 210مثبت معاملات درج کئے گئے۔محکمہ صحت وطبابت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ان میں بیرونی ریاست،بیرونی ممالک سے واپس افراد کی تعداد 49ہے۔ریاست میں کورونا کے 4460معاملات درج کئے گئے ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی موت نہیں ہوئی ہے۔اب تک ریاست میں کوویڈ19سے مرنے والوں کی تعداد 73ہوگئی ہے۔مختلف اسپتالوں میں علاج کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2323ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS