جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے 21 نئے معاملے درج، متاثرین کی کل تعداد 245 ہوئی

    0

    وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 13 اپریل تک کورونا وائرس کے 21 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔ اس سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کل درج معاملے 245 ہوگئے ہیں۔ آج تک متاثرہ افراد میں سے 6 صحت یاب ہوگئے ہیں اور 4 انتقال کر گئے ہیں۔
    سری نگر میں کوویڈ ۔19 کے سب سے زیادہ 50 معاملے ہیں۔ بانڈی پورہ میں36، بارامولہ میں،25،  جموں میں 18، شوپیاں میں13، ادھم پور میں11، بڈگام میں10، کپواڑا میں8، پلوامہ میں 3، کلکام میں3، راجوری میں 3 اور گاندربل میں 2 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ 

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS