سکھ فسادات 1984 کا معاملہ: سپریم کورٹ مجرم سجن کمار کی ضمانت کی درخواست پر جولائی میں غور کرے گا

0

نئی دہلی: 1984سکھ فسادات معاملے میں مجرم سجن کمار  کو سپریم کورٹ کی جانب سے ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے ان کے لئے کوئی راحت نہیں عدالت نے آج کمار کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جولائی میں اس درخواست پر غور کرے گی۔
اس سے قبل ، 30 اپریل کو سپریم کورٹ نے مجرم بلوان کھوکھر کی درخواست پر سی بی آئی سے جواب طلب کیا تھا۔ کھوکھر 1984 سکھ مخالف فسادات معاملے میں عمر قید کی سزا  کے تحت جیل میں ہیں۔ تاہم ، کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر درخواست میں کھوکھر کے لئے آٹھ ہفتوں کے لئے عبوری ضمانت یا پھر پے رول کی مانگ کی گئی ہے۔
کھوکھر اور سجن کمار سکھ فسادات معاملے میں 17 دسمبر ، 2018 کو دہلی ہائی کورٹ کے طرف سے عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد تہاڑ جیل میں ہیں۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS