لو لو مال میں سازش کے تحت نماز ادا کی گی، سی سی ٹی وی نے کھولا راز

0

دانش رحمٰن
نئی دہلی : شوسانت گولف سٹی کے لولو مال میں 12 جولائی کو سازش کے تحت نماز ادا کی گئی تھی۔ اس کا خلاصہ مال کے سی سی ٹی وی کیمروں نے کردیاہے۔ پولیس کے ہاتھ لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں نماز پڑھتے ہوئے نوجوانوں کی پوری حرکت قید ہوگئی ہے۔ اس میں وہ اندر جاتے نظر آئے ہیں۔ پہلے ان نوجوانوں نے گرائونڈ فلو اور پہلی منزل پر نماز ادا کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اس کے بعد دوسری منزل پر گئے جہاں ان کو خالی جگہ مل گئی ۔ وہاں نماز پڑھی اور جب تک سیکورٹی گارڈ پہنچتے وہ فرار ہوگئے۔ نماز پڑھنے کا رخ بھی غلظ تھا۔ یہ معاملہ 12 جولائی کا جب مال کے اندر 8نوجوان پہنچے۔ انہوں نے مال کی دوسری منزل پر نماز پڑھی جس کا ویڈیو 13جولائی کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہندو تنظیموں نے مال کی مخالفت شروع کردی۔ لولو مال کے پبلک ریلیشن آفیسر نے شوسانت گولف سٹی تھانے میں کیس درج کرایا تھا۔
اے ڈی سی پی راجیش کمار شری واستو کے مطابق لولو مال میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے کئی فوٹیج پولیس کے ہاتھ لگے ہیں جن میں نماز پڑھے جانے والے نوجوانوں کے آنے جانے کا وقت بھی نظر آرہا ہے۔ جس طرح سے نوجوانوں نے نماز پڑھی ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ صرف سازش کے تحت لولو مال میں نماز پڑھنے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق نوجوانوں نے صرف 18 سیکنڈ میں نماز پڑھی۔ 8لوگوں میں سے ایک نوجوان نے اس کا ویڈیو بھی بنایا۔ 18 سکنڈ نماز پڑھنے کے بعد نوجوان مال سے چلے گئے۔ عام طور پر نماز پڑھنے 7سے 8منٹ کا وقت لگتا ہے۔ لیکن جس طرح سے باہر سے آکر مال میں نماز پڑھی گئی اور اس کا ویڈیو بنایا گیا۔ اس سے لگتا ہے کہ یہ سب سازش کا حصہ تھا۔ اگر کسی کو نماز پڑھنی ہے تو ہو مال کی بجائے کہیں بھی جاکر پڑھ سکتا تھا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور تفتیش میں معلوم چلا ہے کہ 4نوجوان مال کے باہر بائک سے آتے ہیں۔ وہ باہر بائک کھڑے کرتے ہیں اس کے بعد مال میں داخل ہوتے ہیں۔


مال میں 8لوگوں نے نماز پڑھی تھی۔ یعنی 4نوجوان مال میں ان سے ملے۔
اطلاعات کے مطابق نماز پڑھنے والے نوجوان کے باہر کے رہنے والے ہیں۔ سی سی ٹی وی فونیج کی بنیاد پر ان کو ٹریک کیا گیا ہے۔ پکڑے جانے کے بعد یہ واضح ہو پائےگا کہ فوٹیج میں نوجوان بائک سے نظر آرہے ہیں۔
15 جولائی کو لولو مال کے باہر ہنگامہ ہونے کے بعد پولیس اور ہندو ادارے کے عہدیداران کے بحچ نوٹ جھونک ہوئی تھی۔ جس کا فائدہ اٹھاکر سروج ناتھ یوگی، کرشن کمار پاٹھک، گورو سوامی اور ارشد علی نے مال کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ جس کے بعد انہیں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ اس کا چالان امن کی خلاف ورزی میں کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS