پڈوچیری: پڈوچیری میں جمعہ کے روز کوورنا وائرس وبا کے مزید 16 اور نئے مثبت معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 287 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کووڈ ۔19 کی حالت کے مطابق ، جپمیر اسپتال میں کورونا سے متاثر دو مریضوں کو صحت یابی کے بعد چھٹی دے دی گئی اور گذشتہ شام سرکاری میڈیکل کالج میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ایک 37 سالہ مریض کی موت ہوگئی۔ ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 162 مریض زیر علاج ہیں۔
پڈوچیری میں 15 اور کرائیکل علاقے سے ایک شخص کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جن میں سے 12 گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل ہیں اور تین جیپمر میں اور ایک کاروئیکل سرکاری اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ریاست میں اب تک 287 مریض کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور ان میں سے 118 ٹھیک ہوگئے ہیں ۔ سات مریضوں کی موت کورونا انفیکشن سے ہوئی اور 162 مختلف اسپتالوںمیں زیرعلاج ہیں۔
پڈوچیری میں کورونا کے مزید 16 نئے معاملے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS