نئی دہلی:سرکاری محکمے یکم اپریل 2022 سے اپنی 15 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کے رجسٹریشن ک تجدید نہیں کرا پائیں گے۔ مرکزی وزارت برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ نے یہ تجویز پیش کی ہے۔ اگر اسے حتمی شکل دے دی جاتی ہے تو یہ نظام نافذ ہو جائے گا۔ وزارت نے اس بارے میں ضوابط میں ترمیم کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر کے شیئر ہولڈروں سے تبصرے طلب کیے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایک بار اس تجویز کو منظوری کے بعد یہ ضابطہ سبھی سرکاری گاڑیوں … مرکزی اور ریاستی سرکار، مرکز کے زیر انتظام خطوں، پبلک انٹرپرائزز، بلدیاتی اداروں اور خود مختار اداروں کے لیے نافذ ہوگا۔ وزارت برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ نے ٹویٹ کیا کہ ’یکم اپریل 2022 سے سرکاری محکمے اپنی 15 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کے رجسٹریشن کی تجدید نہیں کرا پائیں گے۔ یہ ضابطہ مرکزی، ریاستی، مرکز کے زیرانتظام خطوں، پبلک انٹرپرائزز، بلدیاتی اداروں اور خود مختار اداروں کے لیے نافذ ہوگا۔‘اس سے قبل یکم فروری کو پیش عام بجٹ میں سرکار نے گاڑی کباڑ پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت نجی گاڑیوں کا 20 سال بعد اور کمرشل گاڑیوں کے 15 سال پورے ہونے پر فٹنس جانچ کرانا ضروری ہے۔
وزارت نے ضابطوں کے مسودے پر نوٹیفکیشن 12 مارچ کو جاری کیا ہے۔ اس پر شیئر ہولڈرس سے 30دن میں تبصرے، اعتراضات اور مشورے مدعو کیے گئے ہیں۔
’یکم اپریل2022 سے 15 سال پرانی سرکاری گاڑیوں کے رجسٹریشن کی تجدید نہیں ہوگی‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS