کولمبیا میں سونے کی کان دھسنے سے 14 کانکن پھنسے

    0

    بگوٹا:شمالی کولمبیا کے برناکو ڈی لوبا میونسپل علاقہ میں سونے کی کان دھسنے سے 14 کانکن 180 میٹر کی گہرائی میں پھنس گئے ہیں۔
    یہ اطلاع مقامی انتظامیہ نے دی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے سربراہ مینوئل راموس نے بتایا کہ اس میں کام کرنے والے 14 کان کن فوگازے کان میں پھنس گئے ہیں۔
    ایک اور اہلکار نے چار میٹر کی گہرائی میں ہونے والے حادثہ کو لینڈ سلائیڈنگ ہونا قراردیا ہے۔ راحت اور امدادی کام جاری ہے۔
    قومی کان کنی ایجنسی نے بعد میں کہا کہ کان کے ملبہ سے 14 کان کنوں کو نکال  لیا گیا ہے۔
    ایجنسی نے ٹویٹ کیا’’ہم نے بولیور ڈپارٹمنٹ میں زیرزمین سونے کی کان میں پھنسے 14 کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا ہے‘‘۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS