کشی نگر میں دردناک حادثے میں 13 لوگوں کی موت

0

کشی نگر : کشی نگر کے نیبوا نورنگیہ تھانہ علاقہ کے نورنگیہ گاؤں میں کنویں میں گرنے سے لڑکیوں اور خواتین سمیت 13 لوگوں کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران کئی لڑکیاں اور خواتین سلیب سے ڈھکے کنویں پر کھڑی ڈانس دیکھ رہی تھیں کہ سلیب ٹوٹ گئی اور اس پر موجود 30 کے قریب افراد کنویں کے اندر گر کر ملبے میں دب گئے۔ حادثے کے بارے میں جان کر وزیر اعلیٰ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی افسران کو زخمیوں کو راحت اور مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
سی ایم یوگی نے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ کشی نگر کے واقعہ کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی نے بھی ٹوئٹ کر کے حادثے پر غم کا اظہار کیا کہ ‘اتر پردیش کے کشی نگر میں پیش آنے والا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ میں ان لوگوں کے خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس میں اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ اس کے ساتھ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ ہر ممکن مدد میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS