ابوجا: نائیجیریا کے کادونا کانو ایکسپریس وے پر ایک بس کے ڈرائیور کا اسٹیئرنگ پرکنٹرول کھو دینے کے بعد بس چاردیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ افسران نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
کادونا میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے کمانڈر حافظ محمد نے بتایا کہ اس حادثے میں بہت سارے مسافرزخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک حادثہ کانو سے چلنے والی بس اور چار دیگر گاڑیوں کے درمیان ہوا۔
سنی ہارون نامی ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بس کا کنٹرول کھو گیا اور وہ چار دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
خیال رہے نائیجیریا میں تقریبا ہر روز سڑک کے حادثات خراب سڑکیں،تیزڈرائیونگ اورمسافروں بردار گاڑیوں میں زیادہ لوڈنگ کی وجہ سے پیش آتے ہیں،جس میں بہت سی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔
نائیجیریا میں سڑک حادثہ ،کم ازکم 13 افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS