چتوڑ گڑھ: راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ میں تقریبا تین مہینوں سے لاک ڈاؤن کے دوران پولس نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت 300 مقدمات درج کرکے 300 افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن بااثر کہے جانے والے 37 ملزمان اب بھی پولس کی گرفت سے باہر ہیں۔
ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولس دیپک بھارگو نے آج بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 188 کے تحت کل 123 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 267 افراد کو گرفتار کیا گیا
ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیاپرافواہیں پھیلانے کے الزام میں 11 لوگوں کو،سرکاری کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے 5 مقدمات میں 16 ملزمان کو اور ای سی ایکٹ میں چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس طرح اب تک 147 مقدمات میں 300 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری طرف ان تمام معاملوں میں نامزد 37 ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ مسٹر بھارگو نے دعوی کیا ہے کہ انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ تاہم،
یہ 37 ملزمان وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بااثر ہیں۔ ان میں حکمراں کانگریس اورحزب اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ لیڈر،کونسلر
اورضلع کے متعدد نامور افراد شامل ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 188 کے تحت کل 123 مقدمات درج، 267 افراد گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS