رملہ:(یو این آئی/ژنہوا) یروشلم کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران اتوار کو 12 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس ) نے پیر کو دی۔ ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کے روز یروشلم کے مشرق میں باب العمود میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں 12 فلسطینی زخمی ہوئے اور ان میں سے چار زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ ماہ یروشلم کے مشرق میں ابو دیس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان مارا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS