کٹو: (زنہوا) ایکواڈور میں ایک دن میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے 1,191نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 445,586ہوگئی اور اس دوران 45مزید لوگوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 15,695ہوگئی ہے۔ پبلک ہیلتھ وزارت نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔
وزارت نے یومیہ رپورٹ میں 5,589دیگر اموات کی بھی اطلاع دی جنہیں کووڈ 19سے متعلق سمجھا جارہا ہے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلسل دوسرے دن گیاواس صوبہ میں انفیکشن کے 535نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے بیشتر صوبائی راجدھانی گوائکل میں ملے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS