تل ابیب،(یو این آئی): اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ جنگ کے 2 سالوں میں ہونے والے فوجی جانی نقصان کےاعداد و شمار جاری کردیے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 1152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور ہلاک فوجیوں میں سےتقریباً 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہلاک اسرائیلیوں کا تعلق فوج، پولیس، شن بیٹ ایجنسی اورکارپورلز سےہے۔
وزارت دفاع کے مطابق جنگ کے 2 سال میں 6500 سےزیادہ اسرائیلی خاندان سوگوارہوئے جب کہ اسرائیلی فوج کےخاندانوں میں 351 خواتین بیوا اور 885 بچے یتیم ہوئے۔
اسرائیلی وزارت دفاع نےکہا ہےکہ ریاست اپنےکندھوں پرغزہ جنگ کی بھاری قیمت اٹھا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS