نئی دہلی (ایجنیس) :مدھیہ پردیش میںجمعرات کی رات دیر گئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں 11 افراد کی موت ہوگئی، ایک شخص کی حالت نازک ہے۔ یہ حادثہ بیتول ضلع کے جھلر پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ دیر رات بس اور کار کے تصادم میں 11 افراد ہلاک۔ زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ مرد، چار خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS