جموں کشمیر میں چار دنوں میں 11 زلزلے، کوئی نقصان نہیں

0

سری نگر:(یو این آئی) جموں و کشمیر میں گذشتہ چار دنوں کے دوران 11 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں مزید دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ان زلزلوں میں سے پہلے زلزلے کے جھٹکے جمعے کی علی الصبح 3 بجکر28 منٹ پر جبکہ دوسرے زلزلے کے جھٹکے 4 بجکر 7 منٹ پر محسوس کئے گئے۔مذکورہ سینٹر کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی5 کلو میٹر تھی۔دوسرے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زمین کے اندر گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ان دو زلزلوں کے ساتھ جموں و کشمیر میں گذشتہ چار دنوں کے دوران گیارہ زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔تاہم ان زلزلوں کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS