نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے نئے معاملات کے اتار چڑھاؤ کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1054 نئے معاملےسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار 271 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 185 کروڑ 70 لاکھ 71 ہزار 655 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار 1054 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 11 ہزار 132 ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.03 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.25 فیصد تک ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں ایک ہزار 258 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل چار کروڑ 25 لاکھ دو ہزار 454 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 18 ہزار 345 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 79 کروڑ 38 لاکھ 47 ہزار 740 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ وہیں اس دوران ملک میں 29 مریضوں کی موت کے بعد اس مہلک وائرس سے جان گنوانے والوں کی کل تعداد 521685 ہو گئی ہے۔ کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔ کیرالہ میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسوں کی تعداد 57 کم ہوکر 3133 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 383 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6464211 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 68360 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز 29 کم ہو کر 1472 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 75 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3904417 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 40057 پر مستحکم ہے۔مہاراشٹر میں اس دوران فعال کیسز کم ہو کر 803 ہو گئے ہیں۔ اسی کےساتھ ریاست میں 135 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7726461 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 147816 تک پہنچ گئی ہے۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز 79 کم ہو کر 776 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 154 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 224069 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 688 پر مستحکم ہے۔ راجدھانی دہلی میں اس مدت کے دوران، فعال کیسز بڑھ کر 581 ہو گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 26156 ہے۔ ریاست میں 1833965 مریض انفیکشن سےشفایاب ہوچکے ہیں۔
مغربی بنگال میں اس دوران فعال کیسز کم ہو کر 481 رہ گئے ہیں اور اموات کی تعداد 21200 پر مستحکم ہے۔ ریاست میں 1995984 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد سات کم ہو کر 459 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 429142 لوگ اس جان لیوا وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 7692 پر مستحکم ہے۔
ہریانہ میں 38 ایکٹو کیسز بڑھ کر 386 ہو گئے ہیں۔ اب تک 974785 لوگ کووڈ سے صحت مند ہو چکے ہی اور 10617 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اتر پردیش میں کورونا کے 20 ایکٹو کیسز کم ہو کر 290 پررہ گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 2047257 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 23499 ہے۔ اوڈیشہ میں کورونا کے 228 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ریاست میں کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 1278485 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9121 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں 16 ایکٹو کیسز کم ہو کر 232 رہ گئے ہیں، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 4111 پر مستحکم ہے۔ 787142 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔
تمل ناڈو میں فعال کیسوں کی تعداد آٹھ کم ہوکر 229 ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر 3414800 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 38025 ہے۔آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 56 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2304821 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 14730 پر مستحکم ہے۔راجستھان میں کورونا کے 11 معاملے کم ہو کر 79 رہ گئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1273459 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9552 پر مستحکم ہے۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز تین ہو کر 50 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1030412 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے اب تک 10735 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔پنجاب میں کورونا ایکٹو کیسز کم ہو کر 55 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 741399 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 17742 پر مستحکم ہے۔ گجرات میں 28 ایکٹو کیسز بڑھ کر 114 ہو گئے ہیں اور اب تک 1212969 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10942 پر مستحکم ہے۔
ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1054 نئے معاملے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS