نئی دہلی، (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 104 فعال کیسز بڑھے ہیں اور ان کی تعداد بڑھ کر 2439 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 7528 افراد کا کووڈ ویکسینیشن کیا گیا، جس کے بعد مجموعی طور پر 220 کروڑ 64 لاکھ 01 ہزار 760 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹے میں 164 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ کرناٹک میں سب سے زیادہ 50 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں، جبکہ کیرالہ میں 25، گجرات میں آٹھ، مرکزی کے زیرانتظام علاقے پڈوچیری اور تمل ناڈو میں چھ-چھ، مہاراشٹر میں پانچ، راجستھان میں 3، جموں و کشمیر اور مدھیہ پردیش میں دو دو، چنڈی گڑھ، دہلی، اڈیشہ اور اتر پردیش میں بالترتیب ایک ایک کیس بڑھے ہیں۔
تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ 86 ہزار 879 اور اس مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 53 ہزار 668، جبکہ ہلاکتوں 530772 ہے۔