انقرہ: ترکی میں کورونا وائرس کے 1035 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 159797 ہوگئی ہے۔ترکی کے وزیر صحت فخر الدين قوجة نے بدھ کے روز اس کی اطلاد دی۔ وزیر نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اب تک یہاں 4431 لوگوں کی کورونا سے موت ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1286 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ قوجہ کے مطابق ایک دن میں یہاں کورونا کے 21043 ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور اب تک کل 1894650 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS