نئی دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ -19) تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اوردنیابھرمیں اس وبا کی زد میں آنے والوں کی تعداد 10238287 لاکھ لاکھ ہوچکی
ہے جب کہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹرفارسائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس
متاثرین کی تعداد 10238287 ہوگئی ہے جب کہ 504،078 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے،برازیل دوسرے اورروس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد
و شمارمیں بھی امریکہ پہلے،برازیل دوسرے اوربرطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19620 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اوراب متاثرین کی مجموعی تعداد 549197 ہوگئی ہے۔ اسی
عرصہ میں کورونا وائرس سے 384 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 16،487 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 210936 فعال کیسز ہیں
اور اب تک 3،21،723 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی
فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
دنیا میں خودکو سپر پاور سمجھنے والےامریکہ میں اب تک 2637077 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 128437 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں
اب تک 1345254 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ 57،658 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
روس میں بھی کووڈ 19 وبا شدت اختیارکرتی جارہی ہے اوریہاں634437 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ اس وبا سے اب تک 9073 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو
بیٹھے ہیں۔اس وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ برطانیہ میں اب تک 311151 افراد اس وبا سے متاثراور 43550 افراد
لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پیرو اور چلی کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرین کی تعداد 279419 ہے اور ہلاک شدگان کی
تعداد 9317 ہوچکی ہے۔ چلی میں اب تک 271982 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 5509 ہے۔
آٹھویں مقام پر اسپین میں اب تک 295850 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 28343 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت زیادہ تباہی
مچائی ہے۔یہاں اب تک 240310 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34738 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خلیجی ملک ایران میں جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 222669 ہوگئی ہے اور 10508 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میکسیکو فرانس سے آگے نکل گیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 216852 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی
وجہ سے 26648 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 199476 افراد متاثر ہوئے
ہیں اور 29781 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جہاں اب تک 202955 افرادوبا کی زد میں آچکے ہیں ، اور 4،118
افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 197239 ہوگئی ہے اور 5097 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں
کورونا وائرس سے متاثر ہونے یا موت کے کوئی نئے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 1،94،693 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8968 افراد فوت
ہوچکے ہیں۔
چین، جہاں کورونا وائرس کا پہلا کیس ملا تھا وہاں اب تک 84757 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 4641 افراد فوت ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے بیلجیم میں 9732،کینیڈا میں 8582 ، نیدرلینڈ میں 6124،سویڈن میں 5280،ایکواڈور میں 4429، سوئزرلینڈ میں 1962، آئرلینڈ میں
1735 اور پرتگال میں 1564 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین 10238287 لاکھ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS