کابل دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 10ہوئی، 52 افراد زخمی

    0

    کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی اور 52 زخمی ہوگئے۔
    ون ٹی وی نیوز چینل نے پیر کے روز افغانستان کے نائب صدر امر اللہ  صالح کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
    مقامی میڈیا نے اتوار کے روز ہونے والے دھماکے میں کم از کم نو افراد کی ہلاکت اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ دھماکے میں افغانستان کے رکن پارلیمنٹ حاجی خان محمد واردک کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولس کے ایک اہلکارنے بتایا کہ اس حملے میں حاجی خان محمد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
    کسی بھی گروپ نے ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری  نہیں لی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS