مہاراشٹر کے جالنا میں اسٹیل کاروباری کے ٹھکانوں پر آئی ٹی کے چھاپے، 100کروڑ کی بے نامی جائد ضبط

0

نئی دہلی (ایجنسی) : مہاراشٹر کے جالنا میں انکم ٹیکس ادارے نے ایک اسٹیل، کپڑا کارباری اور ریل اسٹیٹ ڈیولاپر کے مخلتف جگہوں پر چھاپوں 100کروڑ کی بے نامی جائداد ضبط کی ہے۔ اس میں 56کروڑ روپے نقد، 32کلو سونا، ہیرے موتی اور جائداد کے کاغذات شامل ہیں۔ یہ چھاپے ماری 1-8اگست تک چلی۔ نوٹوں

کی گنتی کو گنے کے لئے 13گھنٹے کا وقت لگا۔
انکم ٹیکس کی ناسک برانچ نے یہ کارروائی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست کے 260افسروں اور ورکر اس کارروائی میں شامل رہے۔ انکم ٹیکس کے اسٹاف نے پانچ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا اور چھاپے ماری میں 120سے زیادہ گاڑیوں کا استعمال ہوا۔ کپڑا اور اسٹیل کاروباری کے گھر سے ملے نوٹوں کو جالنا کے مقامی اسٹیٹ بینک کی برانچ میں لے جاکر گنا گیا ۔ صبح 11بجے سے کیش گنے کا کام شروع ہوا تھا اوررات میں تقریبا ایک بجے تک نوٹوں کی گنتی پوری ہوپائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS