ترکی: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک

0

انقرہ: (یو این آئی) ترکی کے صوبہ بارتن میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 28 افراد ہلاک اور کئی دیگر کان میں پھنس گئے ہیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کودھماکے کے وقت کان میں تقریباً 110 افراد کام کر رہے تھے، جن میں سے زیادہ تر 300 میٹر سے زیادہ گہری کان میں ہیں۔ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا کہ 11 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی کارکن رات بھر پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف رہے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اور دوست احباب بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں جو اپنے پیاروں کی خبر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ تقریباً 300 میٹر کی گہرائی میں ہوا۔ وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ کم از کم 49 افراد 300 سے 350 میٹر کے درمیان ایک ‘خطرناک’ علاقے میں کام کر رہے تھے۔
دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور مقامی پراسیکیوٹر آفس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
یہ سرکاری کان ‘ترکی ہارڈ کول انٹرپرائزز’ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS