‘بھارت جوڑو یاترا’ دو دنوں کے لیے ملتوی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک چلنے والی ‘بھارت جوڑو یاترا’ آج اور کل ملتوی رہے گی۔کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ منگل تک ملتوی رہے گی اور 23 نومبر کی صبح حسب سابق پھر سے شروع ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ مہاراشٹر کے نیمکھیڑی میں ہے اور اس میں پیدل مارچ کرنے والے کارکنان وہاں دو دن آرام کریں گے۔ یہ یاترا 23 نومبر کو پھر سے شروع ہوگی اور اسی دن مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS