مرد ہندوسانی ہاکی ٹیم کی سیمی فائنل میں شکست

0
the tribune

ہندوستان کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے: وزیراعظم

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہات اور جیت زندگی کا حصہ ہے اور ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔
وزیراعظم نے اولمپک میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل مقابلے میں بیلجیئم کے ساتھ دلچسپ اورسخت جدو جہد والے میچ میں ملی شکست کے بعد یہ بات کہی۔
نریندر مودی نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’ہار اور جیت زندگی کا حصہ ہوتی ہیں۔ ہماری ہاکی ٹیم نے اولمپک میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسی بات کی اہمیت ہے۔ ٹیم کو اس کے اگلے میچ کے لئے نیک خواہشات۔ ہندوستان کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے‘‘۔
اس سے قبل نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہاتھا کہ وہ برازیل کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کے ہاکی کے سیمی فائنل میچ دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جاپان کے ٹوکیو میں اولمپک میں ہندوستانی ٹیم کا بیلجیئم سے ہاکی سیمی فائنل میں مقابلہ تھا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS