قرنطین کی خلاف ورزی پر ویسٹ انڈین کرکٹرز پر پابندی

0

ویلنگٹن: 14 روزہ لازمی قرنطین اصول توڑنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز کی پریکٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے بتایا کہ کرائسٹ چرچ میں ٹیم کے ہوٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوا ہے کہ کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل رہے ہیں اور ساتھ کھا پی رہے ہیں جو قرنطین کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 14 میں سے 12 دن کی علیحدگی مکمل کرلی ہے اور اس مدت کی تکمیل تک اسے پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ علیحدگی کی مدت میں بھی توسیع کی جاسکتی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ویسٹ انڈیز کرکٹ کو بھیجی گئی تھی جس میں خود سے تحقیقات کرنے اور ضرورت پڑنے پر تادیبی کارروائی کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں کی دوسری کورونا جانچ بدھ کو شیڈول ہے۔ منفی آنے پر ہی علیحدگی کو ختم کیا جائے گا۔
اس کے بعد یہ ٹیم کوئنس ٹاؤن جائے گی جہاں انہیں نیوزی لینڈ اے کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلنا ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ اسے واقعے کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں اورانہوں نے وزارت کے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS