نائب صدر وینکئیا نائڈو نے صدر جمہوریہ کووند کو مبارکباد دی

0

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو تین سال کا دور اقتدار پورا کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پُر وقار برتاؤ سے صدر کے عہدے کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا،’’ ملک کے صدر کے طورپر سب سے پُر وقار عہدے پر مسٹر رام ناتھ کووند جی کو آج تین برس ہوئے۔ان کی شخصیت کی نرمی ، سخاوت اور دلی قربت سے اپنائیت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ آپ نے اس معزز عہدے کے وقار اور عزت میں اضافہ کیا ہے۔‘‘
نائب صدر جمہوریہ نے کہا،’’پچھلے تین برسوں میں جھے آپ کے ساتھ قوم کی ترقی کےلئے کام کرنے کا موقع ملا ہے۔اس موقع پر میری آپ کو مبارکباد۔‘‘

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS