وشاکھاپٹنم میٹرو ٹرین کا خواب آئندہ چار برس میں شرمندہ تعبیر ہونے کا امکان

    0

    اے پی کے وشاکھاپٹنم کے رہنے والوں کا میٹرو ٹرین کا خواب امکان ہے کہ آئندہ چار برس میں شرمندہ تعبیر ہوجائے گا کیونکہ اربن ماس ٹرانزٹ کمپنی (یو ایم ٹی سی)نے پہلے ہی اس تعلق سے تیاریاں شروع کردی ہیں اور لائٹ و ٹرام کاریڈارس کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری کے کام شروع کردیئے گئے ہیں۔امراوتی میٹرو ریل کارپوریشن اس پروجیکٹ کے تخمینی مصارف کی تیاری میں سرگرم ہے۔لائٹ میٹرو ریل کاریڈار کی تعمیر فی کیلو میٹر200کروڑ روپئے کے تخمینی مصارف سے ہوگی جبکہ ٹرام راہداری کا تعمیرکا تخمینی صرفہ 100کروڑ روپئے تا120کروڑروپے کے درمیان لگایاجارہا ہے۔یو ایم ٹی سی نے حکومت کو ماہ نومبر تک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری اور ادخال پر رضامندی کا اظہار کیا ہے جبکہ ٹرام کاریڈار کے لئے ڈی پی آر کے ادخال کا کام دسمبر میں کیاجائے گا۔حکومت نے دو تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری اور اس کی تکمیل کے لئے چھ ماہ کی مہلت دی تھی تاہم کوویڈ 19کی وجہ سے نافذ کردہ لاک ڈاون کی وجہ سے اس کام میں تاخیر ہوئی۔یو ایم ٹی سی نے نومبر کے اواخر تک لائٹ میٹرو کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری اور دسمبرکے اواخر تک ٹرام کاریڈار کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری اور ادخال کے لئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ لائٹ میٹرو پروجیکٹ 79.91کیلومیٹرس کا احاطہ کرتا ہے۔امراوتی میٹرو ریل کارپوریشن نے مختلف ممالک کے پروجیکٹس کا جائزہ لینے کے بعد اس پروجیکٹ کے مصارف کے ابتدائی تخمینہ کو تیارکیا ہے۔
         

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS