وارانسی میں وکیل نے کی خودکشی

    0

    وارانسی:اترپردیش کے ضلع وارانسی کے ڈسٹرکٹ کورٹ احاطے میں زیر تعمیر کئی منزلہ عمارت سے جمعرات کو ایک وکیل نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی شناخت شکرولی باشندہ پرشانت سنگھ(39) کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور نازک حالت میں پرشانت کو اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔ پولیس بتایا کہ جانچ کے دوران موقع سے ایک آدھار کارڈ برآمد ہوا ہے، جس سے متوفی کی شناخت ممکن ہوسکی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS