بجٹ میں ملک کی دولت کو سرمایہ دارانہ دوستوں میں بانٹنے کا انتظام : راہل گاندھی

0

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بجٹ 2021-22 میں حکومت پرغریب اورعام آدمی کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں حکومت نے ملک کی دولت کو  اپنے سرمایہ دار دوستوں میں تقسیم کرنے کا مکمل انتظام کیا ہے۔ 
راہل گاندھی نے کہا کہ یہ حکومت ملک کے عام لوگوں کو خوش دیکھنا نہیں چاہتی ہے،لہذا ان کے مفاد میں کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف عوامی املاک کو نجی ہاتھوں میں فروخت کرنے کے منصوبے پر زور دے رہی ہے۔
انہوں نے ٹوئیٹ کیا "مودی حکومت لوگوں کے ہاتھ میں نقد رقم دینا بھول گئی۔ اس کا منصوبہ  ہندوستان کی دولت کو اپنے چند سرمایہ دار دوستوں میں بانٹنے کا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS