سیاحوں کو کرسمس کے موقع پر بیت المقدس میں جانے کی اجازت نہیں

    0

    غزہَکورونا وائرس (کووڈ ۔19)کی وبا کے سبب اس بار کرسمس کے موقع پر عقیدت مندوں اور سیاحوں کو فلسطینی شہر میں بیت المقدس جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
    وفا نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بیت المقدس کے میئر انٹن سلمان کے حوالے سے یہ اطلاعدی۔
    مسٹر سلمان نے کہا’’اس بار بیت المقدس میں کوی غیر ملکی سیاح اور عقیدت مند کرسمس کی چھٹیاں نہیں منائیں گا، جبکہ گذشتہ سال کے مقابلہ کرسمس کے موقع پر اس بار مقامی لوگوں کو بھی محدود تعداد میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس بار صرف مذہبی تقاریب ہی منعقد کی جائیں گی۔
    امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق،غزہ پٹی اور مغربی کنارے سمیت فلسطین میں کورونا وائرس(کووڈ ۔19)انفیکشن کے 127000 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد کی اس کے سبب موت ہوچکی ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS