شانتنو کی عبوری ضمانت عرضی پر عدالت نے دہلی پولیس کا ردعمل طلب کیا

0
Image: Bar and Bench

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے’ٹول کٹ‘معاملے میں شانتنو مولوک کی عبوری ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کا ردعمل طلب کیا۔
اڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا متعلقہ عرضی پر جمعرات کو سماعت کریں گے۔
سماعت کے دوران نے عدالت نے یہ بھی نوٹس کیا کہ بمبئی ہائی کورٹ سے شانتنو کو 16 سے 26 فروری تک کےلئے ٹرانزٹ ضمانت ملی تھی۔
اس سے پہلے منگل کو عدالت نے’ٹول کٹ‘معاملے میں بینگلورو کی ماحولیات کارکن دیشا روی کی ضمایت عرضی کو یہ کہتے ہوئے منظوری دے دی تھی کہ ان کے (دیشا روی) کے خلاف مناسب ثبوت نہیں ہیں۔ عدالت نے دیشا روی سے ایک لاکھ روپے کی ضمانتی بانڈ اور دو اضافی مچلکے پیش کرنے کو بھی کہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS