بانسواڑہ ضلع میں دو پک اپ گاڑیوں کے ٹکراجانے سے تین لوگوں کی اموات

0
8

جے پور: راجستھان کے بانسواڑہ ضلع کے آنباپورا تھانہ علاقہ میں دو پک اپ گاڑیوں کے ٹکراجانے سے دو خواتین سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی، اور  6 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علاقہ کے کنڈلا گھاٹی علاقہ میں رتلام مارگ پر سنیچر کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے یہ پک اپ گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ حادثہ میں پک اپ پلٹ کر سڑک سے اتر گئی جبکہ دوسری گاڑی کے آگے کے حصہ کو نقصان پہنچا، جس میں اس کا ڈرائیور پھنس گیا۔ اور ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ میں دو خواتین کی بھی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو بانسواڑہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے سنگین طورپر زخمی ایک شخص کو ادے پور بھیج دیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت علاقہ کے پلاشوانی گاوں کے باشندہ کے طورپر ہوئی ہے،جس میں پک اپ ڈرائیور بھنور لال (30)،اوشا (30)اور ایک دیگر 28سالہ خاتون شامل ہیں۔ یہ لوگ ارتھونا میں ہاٹ بازار میں سبزی فروخت کرکے پک اپ سے گھر واپس آرہے تھے۔