خاتون نے وسیم رضوی کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر

0

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے چیئر مین وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔ گھنٹہ گھر پر شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والی خواتین کے خلاف وسیم رضوی نے قابل اعتراض بیان دیا تھا۔ جس کی پاداش میں سماجی کارکن  سیدہ زرین نے مقدمہ درج کرایا ہے۔ شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے چیئر مین وسیم رضوی نے گذشتہ جمعہ کو گھنٹہ گھر پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف غیر معینہ احتجاج کے لئے دھرنے پر بیٹھنے والی خواتین کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرتے  ہوئے ان خواتین کو بدکردار بتایا تھا۔اور ان پر پیسے لے کر احتجاج کرنے والا بتایا تھا۔وسیم رضوی نے ان خواتین پر ایس پی ۔کانگریس کے اشارے پر  کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔ وسیم رضوی کے اس بیان کے بعد خواتین کے درمیان سخت اشتعال تھا۔ بدھ کی شام سی اے اے کے خلاف تحریک کار سیدہ زرین نے حضرت گنج کوتوالی پہنچ کر وسیم رضوی کے خلاف تحریر دی تو وہیں وسیم رضوی نے بھی جمعرات کو انہیں دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS