کسان تحریک بی جےپی کو دو سیٹ پر لا کر چھوڑے گی: بینی وال

0

جے پور: راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (آر ایل پی)  کےکنوینر اور ناگور کے رکن پارلیمنٹ ہنومان بینی وال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کے بیانات پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تحریک بی جے پی کو دو سیٹوں پر لا کر چھوڑے گی۔
بینی وال نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جسکور مینا اور بی جے پی کے رکن اسمبلی مدن دلاور کے کسان تحریک کے بارے میں دیے گئے بیان پراپنے رد عمل میں کہا کہ ان  لیڈروں کو زمینی سطح کی جانکاری نہیں ہیں۔ ان لوگوں کوموقع پاکر جا کر دیکھنا چاہئے کہ  کسان وہان چکن بریانی کھا رہے ہیں یا خود کھانا بنا کر پیٹ بھر رہےہیں۔
  انہوں نے ان لیڈروں کو صرف علامتی لیڈر قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ پارٹی  بنا کر الیکشن لڑتے،تب انھیں معلوم ہوتا کہ الیکشن کیا ہوتا ہے۔ ایسے لیڈروں کو علاج کی ضرورت ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS