کسانوں بھائیوں کو انصاف مل جائے جی جان سے دعا کرتا ہوں :دھرمیندر

    0

    نئی دہلی : مرکزی حکومت کے تین زرعی شعبے کے قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کو پیر کے روز بالی ووڈ کے اداکار دھرمیندر نے حمایت کا اظہار کیا ۔
    کسان تینوں قوانین کے خلاف گزشتہ 39 دنون سے دہلی سے متصل مختلف ریاستوں کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ آج حکومت اور کسانوں کے مابین بات چیت بھی ہونی ہے ۔
    راجستھان میں بیکانیر سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ رہے دھرمیندر نے آج ٹویٹ کر کے کہا  ’’ آج میرے کسان بھائیوں کو انصاف مل جائے،میں جی جان سے دعا کرتا ہوں ۔ ہر نیک روح کو سکون مل جائے گا …. ‘‘۔  دھرمیندر کی دوسری بیوی ہیما مالینی اترپردیش کی متھرا لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں جب کہ ان کے بیٹے سنی دیول پنجاب کی گورداس پورلوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS