تلنگانہ کے وزیر نے غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح کیا

0
7

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے نے کھمم ضلع میں غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم اسکیم کے تحت30 ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح کیا۔ان مکانات کی تعمیر پر 1.51کروڑ روپئے کا صرفہ عائد ہوا ہے۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع کے منچوکونڈا گاوں کے تمام استفادہ کنندگان کو ڈبل بیڈروم مکانات دیئے جائیں گے اور اس اسکیم پر موثر عمل کے لئے حکومت کی جانب سے پہلے ہی منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس اسکیم کا آغاز حکومت نے عوام کی بہبود کے لئے کیا ہے جو غریبوں کے لئے مزید ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنا چاہتی ہے۔