سپریم کورٹ سے مہاراشٹر کے جوڈیشل مجسٹریٹ سید اللہ خلیل اللہ خان  کی درخواست خارج

    0
    13

    نئی دہلی:سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے ایک جوڈیشل افسر کی وہ درخواست خارج کردی، جس میں عدالت عظمی کی رجسٹری پر غیر پیشہ ورانہ طریقے سے کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
    چیف جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رماسبرامنیم پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے مہاراشٹر کے جوڈیشل مجسٹریٹ سید اللہ خلیل اللہ خان کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا۔
    درخواست گزار نے سپریم کورٹ کی رجسٹری کے غیر پیشہ ورانہ کام کے طریقے پرسوال اٹھاتے ہوئے اس پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ عام لوگوں کے  مقدمات درج  فہرست کرنے میں امتیازی سلوک کا مظاہرہ کررہی ہے۔
    انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی کیوریٹو پٹیشن ایک طویل عرصے سے زیرالتواءہے۔ لیکن رجسٹری اس کو درج فہرست نہیں کررہی ہے جبکہ اس کی تمام خامیاں دور کردی گئی ہیں۔