’سُگمیہ ایپ‘کل جاری ہوگا

0
Image:The News Stike

نئی دہلی : سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاورچند گہلوت نے منگل کو ویڈیو کانفرنس سے ’ سُگمیہ بھارت ایپ‘اور ایک کتابچہ’ایکسیس – دی فوٹو ڈائجسٹ‘جاری کریں گے۔
مرکزی وزارت برائے سماجی انصاف وتفویض اختیارات نے پیر کو یہاں بتایا کہ یہ ایپ اور کتابچہ معذور افراد کے محکمہ نے تیار کیا ہے۔ ’ سُگمیہ بھارت ایپ‘استعمال میں انتہائی آسان موبائل ایپ ہے۔ اس کے رجسٹڑیشن کے عمل میں آپ کو اپنا نام ، موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی درج کرنے ہوں گے۔ رجسٹرڈ صارف انتہائی آسانی سے موضوعات کواٹھاسکتے ہیں۔ یہ 10 علاقائی زبانوں- ہندی ، انگریزی ، مراٹھی ، تمل ، اڑیہ ، کنڑ ، تیلگو ، گجراتی ، پنجابی اور ملیالم میں ہے۔
’ایکسیس – دی فوٹو ڈائجسٹ‘نامی کتابچہ میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تصاویر کا ایک مجموعہ ہے۔ اس ایپ کا مقصد قابل فہم ہونے کی 10 خصوصیات اور اچھے برے سلوک کی حساسیت کی رہنمائی کرنا ہے۔ اس کتابچے کا الیکٹرانک ورژن ایپ محکمہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS