سری گنگا نگر :لڑکی کا فحش ویڈیو بناکر جبرا کئی ماہ سے آبرو ریزی کا معاملہ

0

سری گنگا نگر: ٹی وی شو انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ شو میں داخلہ دلوانے کا جھانسہ دیکر ایک لڑکی کی فحش ویڈیو بناکر جنسی استحصال کئے جانے کا سنگین معاملہ سری گنگا نگر میں سامنے آیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پرانی آبادی کی 45 سالہ درج فہرست ذات کی ایک خاتون نے الزام لگایا کہ ایک آرکیسٹرا گروپ میں کام کرنے والے گردیپ سنگھ عرف گوری نے اس کی 15 سالہ بیٹی کو انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ شو میں اینٹری دلانے کا جھانسہ دیکر اس کی فحش ویڈیو بنائی اور فوٹوں کھینچی۔ فوٹو اور ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دیکر تقریباً چھ ماہ سے گردیپ اس کی بیٹی کا جنسی استحسال کررہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اس کی بیٹی کا جھانسہ دیا گیا تھا کہ وہ اچھا رقص کرتی ہے۔ تھوڑی سی ٹریننگ کرنے کےبعد وہ اور زیادہ اچھا رقص کرنے لگے گی اور وہ ممبئی میں ٹی وی شو انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ میں ڈانس پرفارمس کی بنیاد پر اسے اینٹری دلوا دے گا۔ اس کے لئے پہلے ویڈیو اور فوٹو بھیجنے ہوں گے۔ خاتون کے مطابق گردیپ سنگھ نے اس کی بیٹی کا ویڈیو بنایا اور تصاویر لیں۔ لیکن وہ بہت زیادہ فحش تھیں۔ اس کی بیٹی نے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لئے جب اس سے کہا تو ا س نے وہ فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر جبراً اس کی آبرو ریزی کی۔
گردیپ کے خلاف دفعہ 384، 376 پوکسو ایکٹ اور درج فہرست ذات کے ایکٹ کی دفعات کے تحت معاملے درج کئے گئے۔ اس مقدمے کی جانچ ڈی ایس پی (ایس ٹی، ایس سی) اوم پرکاش چودھری کررہے ہیں۔ متاثرہ لڑکی کی آج میڈیکل جانچ کرائی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS