قومی دارالحکومت میں شدید سردی، مزید دو دن برفیلی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

0

نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی میں بدھ کی صبح لوگوں کو ایک بارپھرشدید سردی کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی راجدھانی میں  درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پالم اور صفدر گنج میں صبح ساڑھے آٹھ بجے کم سے کم درجہ حرارت 6.6 اور 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ہوا کا معیاراس عرصے کے دوران انتہائی ناقص رہا ۔
 محکمہ موسمیات نے قومی دارالحکومت میں ہوا کے معیارکو بہت ہی خراب بتایا ہے اورجنوب مغرب کی طرف سے چلنے والی برفیلی ہوائیں شمال مغرب کی سمت میں بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے اور امید ظاہرکی ہے کہ برفیلی ہواؤں کی وجہ سے آئندہ دو دن درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آئے گی ۔
 محکمہ موسمیات  کے مطابق آئندہ تین دن تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی،ہوا کے معیار کے انڈیکس میں معمولی بہتری کی امید ہے اور اس کی سطح انتہائی ناقص زمرے سے نیچے آنے کی توقع ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS