دہلی کے کئی علاقوں میں دفعہ144 نافذ

0

نئی دہلی : راجدھانی کے انڈیا گیٹ سمیت بے حد محفوظ کہے جانے والے راشٹر پتی بھون،وزیر اعظم رہا ئش ،ایل جی ہائوس ،آئی ٹی اور اور لال قلعہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ حالانکہ دہلی پولیس کی طرف سے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہوئے کسانوں کے مشتعل مظاہرہ کے سبب امن و انتظام بنائے رکھنے کیلئے دہلی پولیس کی طرف سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔اس کے تحت 5 سے زیادہ لوگوں کے اکٹھا اور کسی بھی طرح کے مذہبی، سیاسی اور مظاہرہ پر پابندی رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ا س کے ساتھ ساتھ انڈیا گیٹ کے علاوہ لٹینس زون، لال قلعہ پر بھی دفعہ 144لگا دی گئی ہے۔وہیں دہلی پولیس کی طرف سے سڑکوں پر گشت بڑھا دی گئی ہے۔جگہ جگہ پر پی سی آر ،مقامی تھانہ پولیس کو بھی گشت پر لگا یا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں دفعہ 144 لگائی گئی ہے،ان علاقوں میں سڑکوں پر بریکیڈ کر روڈ بند کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کسانوں کے ذریعہ لال قلعہ پر مشتعل مظاہرہ کے دوران وہاں دیر شام ہونے والے پروگرام میں حصہ لینے آئے تقریباً 250 فنکاروں پھنس گئے تھے، جنہیں لال قلعہ چوکی پر تعینات پولیس ملازمین نے اپنی جان پر کھیل کر محفوظ باہر نکال لیا۔ان میں کچھ بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔اس کے بعد انہیں ان کے گھروں تک پہنچا دیا گیا۔ وہیں لال قلعہ کے نزدیک ایک ویڈیو وائرل ہوا کہ کسانوں کے ذریعہ حملے کے دوران کچھ پولیس ملازمین نے نالہ میں کود کر اپنی جان بچائی ہے۔
یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ کسان لاٹھی ڈنڈوں سے پولیس ملازمین پر وار کر رہے ہیں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعہ انہیں کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کسانوں نے دہلی پولیس کے جوانوں کو گھیر لیا اور وہیں لال قلعہ فلیگ مقام تک جانے والے گیٹ پر لگے تالے کو بھی توڑ ڈالا اور اندر گھس گئے ۔
نارتھ ڈسٹرکٹ کے ڈی سی پی اینٹو الفونس نے بتایا کہ کسانوں نے لال قلعہ کو گھیر لیا اور جہاں تقریباً 250فنکارموجود تھا ۔وہ سب دہلی کے مختلف مقامات سے پروگرام کرنے یہاں آئے تھے ۔کسانوں کی بھیڑ کو دیکھت کر سبھی گھبرا گئے ۔ایسے میں ترجیح طور پر دہلی پولیس کے جوانوں نے انہیں محفوظ لال قلعہ سے باہر نکال لیا اور انہیں ان کے گھر بھیجا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS