سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس گگوئی کے خلاف جنسی استحصال کا معاملہ بند

0
Image:Yahoo India News

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس رنجن گگوئی کے خلاف جنسی زیادتی کے معاملے میں بڑی سازش کے اندیشے کے پیش نظر از خود نوٹس لے کر شروع کی گئی شنوائی کو بند کر دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے اس دوران کہا کہ معاملے میں جسٹس (ریٹائرڈ) گگوئی کے خلاف’بڑی سازش‘کے اندیشے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ غور طلب ہے کہ2019میں ایک خاتون نے جسٹس (ریٹائرڈ) کے خلاف جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے تفتیش کروانے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 2019 میں سابق جسٹس اے کے پٹنایک کو اس معاملے میں بڑی سازش کے الزامات کی تفتیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جسٹس سنجے کشن کول کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے معاملے میں جسٹس (ریٹائرڈ) پٹنایک کی رپورٹ پرغور کرنے کے بعد کہا کہ جسٹس (ریٹائرڈ) گگوئی کے خلاف سازش کے اندیشے سے انکار کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کی سازش کے سلسلے میں جسٹس (سبکدوش) گگوئی کے فیصلوں سے ہو سکتا ہے جن میں قومی شہری رجسٹر (این آر سی) پر ان کا نقطہ نظر بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ 2 سال گزر گئے ہیں اور تفتیش کیلئے الیکٹرانک ریکارڈ حاصل کرنے کا امکان بہت کم ہے ۔ اس طرح الزامات کی توثیق کر پانا ممکن نہیں ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS