راجستھان حکومت ہر شخص کا رکھ رہی ہے  خیال :گہلوت

0

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب ریاستی حکومت ریاست کے ہرشخص کا خیال رکھتے ہوئے اس وبا کا مقابلہ کررہی ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ترمیم شدہ لاک ڈاؤن میں سماجی فاصلہ پرپوری طرح عمل درآمد ہو ۔ 

گہلوت بدھ کی رات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے بات کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک ایک شخص اور ایک ایک  کنبے کا خیال رکھنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اسے  پوری طرح نبھاتے ہوئے ہماری حکومت كووڈ -19 وبا کا مقابلہ کر رہی ہے اور اس وبا کی روک تھام کا کام پوری مستعدی کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔ریاست میں بڑے پیمانے پر نمونے حاصل کرنے ،ٹیسٹنگ اور علاج کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ دہشت زدہ نہ ہوں ،ان کے لئے حکومت نے قرنطینہ مراکز پرتمام سہولیات فراہم کی ہیں۔  
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت یقینی بنائے گی کہ ترمیم شدہ  لاک ڈاؤن میں سوشل ڈسٹنس  پر پوری طرح عمل درآمد ہو ۔کسی بھی طرح کی لاپرواہی سے انفیکشن بڑھ سکتی  ہے ۔ ہماری کوشش رہے گی کہ لوگوں کو درپیش مشکلات کم ہوں لیکن انفیکشن کے مزید  بڑھنے کا خطرہ بھی پیدا نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ جےپور کے چاردیواری سمیت ریاست  کے ہاٹ سپاٹ والے علاقوں میں کرفیو لگا کر انہیں مکمل طور سیل کر دیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے ۔ چاردیواری سمیت تمام ہاٹ سپاٹ پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹیسٹنگ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام اور سنگین بیماریوں  کے سلسلے میں اسپتال پہنچنے والے لوگوں کے مناسب علاج کرنے کی ہدایات تمام سرکاری اور غیر سرکاری ا سپتالوں کو ہدایات دی گئی ہیں ۔ ذات، مذہب اور سیاست سے اوپر اٹھ کر اس وبا سے ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہے ۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS