پنجاب: سرحد پار سے اسمگلنگ کیس میں گرفتار بی ایس ایف کانسٹیبل معطل

0

ریاست پنجاب میں بی ایس ایف کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد پار سے منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کیس میں پنجاب پولیس کے ذریعہ گرفتار بی ایس ایف کے ایک کانسٹیبل کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔ بارڈر سیکیورٹی فورس کے کانسٹیبل راجیندر پرساد کو پنجاب پولیس نے دو دیگر افراد کے ساتھ 28 جولائی کو راجستھان کے آبائی مقام سری گنگا نگر سے گرفتار کیا تھا۔ بی ایس ایف (پنجاب فرنٹیئر) کی طرف سے جاری ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ، "پنجاب پولیس کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ، 71 بٹالین بی ایس ایف کے کانسٹیبل راجندر پرساد اسمگلروں کے ساتھ ملی بھگت کے الزام میں قصوروار پائے گئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ پرساد اور دو دیگر ملزموں – سرمل سنگھ اور گرجنت سنگھ سے 24.50 لاکھ روپے نقد رقم کے ساتھ ایک .30 بور پستول برآمد ہوا۔ پنجاب پولیس کی تحقیقات کے مطابق ، پرساد نے مئی میں مبینہ طور پر 17 کلوگرام ہیروئن اور دو غیر ملکی ساختہ پستول حاصل کرنے میں اس گروہ کی مدد کی تھی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS