پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی اضافہ نہیں 

0

نئی دہلی:  سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دو دن کے اضافے کے بعد جمعہ کے روز کوئی اضافہ نہیں کیا۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں بدھ اور جمعرات کے دوران دونوں ایندھن میں 50،50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ جمعرات کو ڈیزل 24 سے 26 پیسے اور پٹرول 22 سے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
بدھ کے روز پانچ دن قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
تجارتی شہر ممبئی میں، پٹرول کی قیمت ریکارڈ قیمت سے محض 2 پیسے کم  91.32 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ یہاں پیٹرول کی ریکارڈ قیمت 4 اکتوبر 2018 کو 91.34 روپے فی لیٹر تھی۔
دہلی میں آج ڈیزل 84.70 روپے اور ڈیزل 74.88 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
تجارتی شہر ممبئی میں  پٹرول کی قیمت 91.32 روپے اور ڈیزل کی قیمت 81.60 روپے فی لیٹر ہے۔
کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 86.15 روپے اور ڈیزل 78.47 روپے فی لیٹر ہے۔
چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 87.40 روپے اور 80.19 روپے فی لیٹر ہیں۔
اس سے قبل تیل کمپنیوں نے 29 دن تک قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 6 اور 7 جنوری کو اضافہ کیا تھا اور اس کے بعد پانچ دن تک قیمتیں مستحکم رہنے کا اعلان کیا تھا۔
        پٹرول                 ڈیزل
دہلی 84.70    74.88   
ممبئی 91.32   81.60
چنئی  87.40   80.19     
کولکاتہ 86.15  78.47

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS